اسلام آباد میں اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یارولی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی انتخابات سے ختم نہیں ہوگی، اس کے لئےمشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیزکانفرنس امن کے قیام کے لیے نقطہ آغاز ہے، اے پی سی کے تین نکاتی مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امن کے ذریعے ملک میں معاشی و سماجی ترقی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے، اور بامقصد مذاکرات کے ذریعے امن قائم کیا جاسکتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی کا مسئلہ پاکستان کے آئین وقانون کی حدود میں رہ کر ہی حل کیا جاسکتا ہے، اسفند یار ولی نےاس موقع پراعلان کیا کہ آئندہ اے پی سی کی میزبانی جے یو آئی ف کے اکرم درانی کریں گے۔ اے پی سی میں شرکت کے بعد مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود امن کانفرنس میں شرکت کی، لیکن یہ بے وقت کی راگنی ہے سمجھ سے بالاتر ہے کہ اس کانفرنس کے سفارشات پر کون عمل کرے گا جبکہ حکومتیں جانے والی ہیں۔
اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں امن وامان کے قیام کیلئےمذاکرات کی راہ اپنانے پراتفاق کیاہے۔
Feb 14, 2013 | 22:34