گزشتہ سال ستمبر میں جنیوا میں مونا لیزا کی اصل پینٹنگ کی رونمائی کی گئی تھی جس کےبعد سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے اس پینٹنگ کا کاربون ڈیٹنگ ٹیسٹ لیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ یہ پینٹنگ چودہ سو دس اور چودہ سو پچپن کےدرمیان بنائی گئی ہے، دوسری جانب اس پینٹنگ کےاصل مصور کی تلاش کیلئےبنائی گئی مونالیزا فاؤنڈیشن کے چیئرمین مسٹر فلڈمین کا بھی کہنا ہےکہ اصل پینٹنگ کی رونمائی کےبعد انہوں نے اطالوی جیومیٹرسٹ سے رابطہ کیا جنہوں نے اس پر تحقیق کی جس کے بعد یہ ثابت ہوا کہ یہ پینٹنگ پندرھویں صدی کےعظیم مصور لیونارڈو ڈا ونچی کا ہی شاہکار ہے۔