پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسوتریپن رنز بنالئے۔

کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ کے افتتاحی روز میزبان جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کرپاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو ابتدائی بلےبازوں نے ایک مرتبہ پھر ناقص اور غیرذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان پہلی چاروکٹیں صرف تینتیس کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔ اوپنرناصر جمشیدصرف تین رنز بنا کرورنن فیلینڈر کی گیند پر وکٹ کیپراے بی ڈیویلئرز کاشکار بنے۔
محمدحفیظ بھی صرف سترہ رنز بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان گریم سمتھ نے انکا کیچ لیا۔ اظہرعلی چار جبکہ کپتان مصباح الحق اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ دونوں وکٹیں مورنے مورکل نے حاصل کیں۔ اسکےبعد یونس خان اوراسد شفیق نےپانچویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ دوسوانیس رنز بناڈالے،یونس خان نے کیرئیر کی اکیس ویں، جبکہ اسدشفیق نے کیرئیر کی تیسری سینچری سکور کی۔ یونس خان ایک سو گیارہ رنزبنا کر فلینڈر کی گیند پروکٹوں کےپیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر اسدشفیق ایک سوگیارہ جبکہ سرفراز احمد بغیر کسی رن کے وکٹ پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن