آئندہ چوبیس گھنٹےمیں محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پربرف باری کی پیش گوئی کردی

Feb 14, 2013 | 23:22

خصوصی رپورٹر

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم شمالی بلوچستان، جنوبی خیبرپختونخواہ میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش قلات میں چار ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،جب کہ سب سے زیادہ سردی پارہ چنار میں پڑی جہاں کادرجہ حرارت منفی نو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اسلام آباد اور پشاور میں چھ، لاہور آٹھ، فیصل آباد میں نو، کراچی سترہ، حیدرآباد سولہ، کوئٹہ چار، گلگت دو، مری تین اور ملتان کادرجہ حرارت بارہ سینٹی گریڈ رہا

مزیدخبریں