امن مذاکرات کیلئے سیاسی اورعسکری قیادت متفق ہے:کامران مائیکل

لاہور(خصوصی رپورٹر ) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ امن مذاکرات کیلئے سیاسی اورعسکری قیادت پوری طرح متفق ہے۔ ا پنے دفترمیںمسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی رہنما اوربرمنگھم سٹی کونسل کے سابق کونسلر راجہ ایازخان کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کرتے  ہونے انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں مقیم پاکستانیوں نے سیاست اورتجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں اپنی خدادادصلاحیتوں کالوہامنوایا اورپاکستان کے قومی مفادات کاپہرہ دیا۔سمندرپارپاکستانیوں کے دل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو مادرطن کی برآمدات بڑھانے کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن