ڈیرہ غازیخان(خبر نگار+نامہ نگار) زمین کے تنازع پر بھائی کے گھر کو آگ لگا کر بھائی اور اس کے 3 بچوں کو زندہ جلا ڈالا۔ چار کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شب رات کے دو بجے معموی میں سلمان کھوسہ نامی شخص نے زمین کے تنازع پر بھائی غلام قاسم کے کمرے کو باہر سے بند کیا اور مبینہ طور پر ڈیزل انڈیل کر آگ لگا دی جس سے تین افراد 15 سالہ زہرہ بی بی پانچ سالہ ثمرین بی بی موقع پر جبکہ ایک سالہ بچے محمد حسن کو علاج کے لئے ڈیرہ غازیخان لے جایا گیا جہاں اس نے بھی دم توڑ دیا۔ باقی شدید زخمیوں کو فوری طور پر ملتان نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں گھر کا سربراہ غلام قاسم بھی دم توڑ گیا۔ دیگر شدید زخمیوں میں غلام قاسم کی بیوی مسرت بی بی دس سالہ بیٹا محمد یوسف‘ بیٹی فاطمہ بی بی چار سالہ‘ پانچ سالہ عاصم نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت شدید تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ملزم سلمان اور جاں بحق ہونے والے قاسم کھوسہ کے بھائی مختار کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سلمان کا والد کے ساتھ طویل عرصہ سے زمین جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ ملزم سلمان ڈیزل لایا تھا کہ وہ پیٹر انجن چلائے گا۔ ملزم فرار ہو چکا ہے جبکہ پولیس چوٹی زیریں نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ والد کے مطابق ملزم نے زیادہ حصہ نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی تھی۔
ڈی جی خان : زمین کے تنازع پر بھائی اور اس کے 3 بچوں کو زندہ جلا ڈالا
Feb 14, 2014