یکم جنوری سے پراپرٹی ٹیکس کے نئے ریٹ لاگو نہ کرنے کا فیصلہ، ترمیمی بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش ہو گا

Feb 14, 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکومت نے یکم جنوری سے پراپرٹی ٹیکس کے نئے ریٹس لاگو نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج (جمعہ)  ترمیمی فنانس بل 2014ء پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے رواں سال کے لئے فنانس بل میں اعلان کیا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس کے نئے ریٹس کا اطلاق یکم جنوری 2014سے ہو گا لیکن ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرترمیمی بل پیش کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں