ممبئی (آئی اےن پی)بگ تھری کے معاملے پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کوحتمی مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دیدی۔بھارتی بورڈنے 23,24 فروری یا27,28فروری کی تاریخیں دی ہیں اور پی سی بی سے کہا کہ ان میں سے کسی دو دن میٹنگ کے لئے ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں۔ اس کے بعد بگ تھری پاکستان بورڈ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ان تاریخوں میں پاکستان بگ تھری کے ممالک کے ساتھ بیٹھ کر سیریز بلاک کرسکتا ہے۔اگر پاکستان نے ان تاریخوں پر مذاکرات نہ کئے اور معاہدے پر دستخط نہ کئے تو بھارت نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان کو اس کے ساتھ کھیلنے کے لئے کئی سالوں کا انتظار کرنا پڑے گا۔تاہم امکان ہے کہ پاکستان بھی بالاخر بگ تھری میں شامل ہوجائے گا۔ اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پاکستان اس مسودے پر دستخط کرنے والا دسواں اور آخری ملک بن جائے گا۔
نجم سیٹھی آئندہ ہفتے اپنے رفقاء سے مشاورت کی پالیسی کو حتمی شکل دیں گے تاہم اس مرحلے پر پاکستان کے لئے آپشن محدود ہیں۔
بگ تھری کا معاملہ ،بھارتی بورڈ نے پی سی بی کومذاکرات کیلئے ڈیڈلائن دیدی
Feb 14, 2014