بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) رشتہ سے انکار پر ظالم عاشق نے لڑکی کی ناک کاٹ دی۔ مضروب فریدہ علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل، ملزم فرار ہو گیا۔ بہاولنگر کے علاقہ چک ہوتیانہ میں بااثر زمیندار چودھری جمشید نے ساتھی ندیم وغیرہ کے ہمراہ فریدہ کے گھر داخل ہوکر بیدردی سے تیزدھارآلہ کے ساتھ اْسکاناک کاٹ دیا مضروب فریدہ کے ورثا نے اسے علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے اے این ٹی وارڈ میں منتقل کردیا جبکہ متعلقہ تھانہ کی پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے مصروف عمل ہے۔ مضروبہ فریدہ نے میڈیا کو بتایا ملزم جمشید اْس سے شادی کی خواہش رکھتا تھا انکار پر ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر میرے گھر میں دھاوا بول دیا اورتیزدھارآلہ سے میراناک کاٹ دیا، ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔ مضروبہ کے بھائی بدر نے بتایا کہ اسی رشتہ کے تنازعہ میں ملزمان نے میری دوسری بہن نادیہ کو بھی اغوا کیا تھا جسے پنچائتی طور پر واپس لیا گیا ملزمان کی طرف سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے میری بہن کو اپنے ظلم کا نشانہ بناتے ہوئے عمر بھرکیلئے اپاہج کر دیا۔