پشاور: چھ ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 14 ہو گئی

پشاور (این این آئی) پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 14 ہو گئی۔ عالمی ادارہ صحت کیطرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے۔ چھ ماہ کے بچے وقار شاہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے بچے کے نمونے یکم فروری کو حاصل کئے گئے تھے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ 12 پولیو کیسز کا تعلق شمالی وزیرستان اور 2 کا خیبر پی کے سے ہے، گزشتہ سال 4 دنوں میں 4 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ سال 13 فروری تک مجموعی طور پر صرف دو کیسز سامنے آئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن