لندن (دی نیشن مانیٹرنگ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان بھارت کے سکیورٹی اداروں سے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی کوششوں کو نہ روکیں۔ گارڈین کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سکیورٹی ادارے آزادانہ تجارت کے راستے میں دو بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہیں۔ انہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ آج کے دور میں اکنامک سکیورٹی سے ہی سکیورٹی کا ویژن فروغ پاتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اکنامک سکیورٹی نہیں تو پھر آپ کے پاس جنرل سکیورٹی بھی نہیں۔ اخبار کے مطابق پاکستان میں جہادی تنظیموں نے بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملے کو شدید ہدف تنقید بنایا ہے۔