سانحہ 12 مئی، لاہور ہائیکورٹ بار کا ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 12مئی سانحہ کے ذمہ داروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے ایکشن لینا ہو گا کہ 12 مئی کو جس طرح معصوم جانوں کا ضیاع کیا گیا اسکا ازالہ ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک بھر کی تمام بار ایسوسی ایشنز کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس حوالے سے بار کے اجلاسوں میں قراردادیں پاس کریں اور حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ 12مئی کو ہونیوالے واقعہ کے ذمہ داروں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن