اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا جس میں کہا کہ پی آئی اے کی فلائٹس سپین کے لئے بند کی گئی ہیں وہ کھولی جائیں۔ پی آئی اے نے 2009 میں سپین کے لئے فلائٹس شروع کی تھیں ۔سپین کے لئے پی آئی اے کی فلائٹس بند ہونے سے عوام کو مشکلات ہیں۔