سردار مہتاب منانے میں ناکام، پیر صابر شاہ نے ناراضی ختم کرنے کیلئے شرائط رکھ دیں

Feb 14, 2015

پشاور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ کو منانے کی کوششیں ناکام ،رضا مندی کیلئے اپنی شرائط رکھ دیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گورنر خیبر پی نے پیر صابر شاہ کو منانے کیلئے بھر پور کوشش کی اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم پیر صابر شاہ راضی نہ ہوئے اور اپنی ناراضگی ختم کرنے کے لئے شرائط رکھ دیں ۔سردار مہتاب نے کہا کہ وہ ان کی شرائط کو اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھیں گے ۔اس موقع پر پیر صابر شاہ نے کہا کہ پارٹی میں قربانیاں دینے والوں کی کوئی عزت نہیں ہے اور میں پارٹی میں صرف عزت کے لئے کام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں قربانیاں دینے والوں کو درگزر کیا جاتا ہے ۔

مزیدخبریں