واشنگٹن (آن لائن) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آئندہ منگل سے امریکہ کے چار روزہ دورے پر جائینگے اور اٹھارہ فروری کو وائٹ ہائوس کی میزبانی میں وزارتی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ محکمہ خارجہ کے عہدیداروں سمیت اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات بھی کرینگے ۔ وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹھارہ فروری کو وائٹ ہائوس انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ اس کانفرنس کا مقصد 2011ء کی حکمت عملی کو آگے بڑھانا ہے تاکہ امریکہ میں مقامی طور پر انتہا پسندی کو روکا جاسکے ۔