دالبندین (آئی این پی) افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں خسرے کی وبا سے تین بچے جاں بحق ہوگئے، امدادی ٹیمیں نہ پہنچ سکیں۔ معلم ولی جان، مولوی عبدالصمد اور حاجی گل احمد نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے علاقے میں خسرہ کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس سے سینکڑوں لوگ متاثر ہو چکے ہیں، خسرہ کی بیماری سے اب تک تین بچے جاں بحق ہوگئے تاہم محکمہ صحت کی امدادی ٹیموں کا علاقے میں نام و نشان تک نہیں۔ علاقہ کے لوگوں نے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خسرہ سے بچائو کی ویکسین دینے کیلئے امدادی ٹیمیں جلد فوری بھجوائی جائیں۔
دالبندین، افغان مہاجر کیمپ میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے 3 بچے جاں بحق
Feb 14, 2015