لاہور + گوجرانوالہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) لاہور کے مختلف علاقوں میں سوا کروڑ سے زائد کی وارداتیں جبکہ گوجرانوالہ میں تاجر کو قتل کر دیا گیا۔ اسلام پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے واسا ٹیوب ویل کے قریب سپریم کورٹ کے وکیل کی بیوی اور بیٹی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 50 لاکھ روپے، فیکٹری ایریاکے علاقہ زمان پارک میں تحسین نعمان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 12لاکھ روپے، نواں کوٹ میں چاہ مستے والا ڈھولنوال کی رخسانہ چودھری کے گھر سے 9 لاکھ 50 ہزار روپے، فیصل ٹائون ڈی بلاک میں اسحاق کے گھر سے ساڑھے3 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔چوروں نے شمالی چھائونی دو گیج سٹاپ کے محمد علی کے گھر سے 40 لاکھ روپے، ڈیفنس اے فیز چار میں ہارون رشید کے گھر سے 15لاکھ روپے، سمن آباد باغ بتی سٹریٹ میں خالد کے گھر سے 15 روپے کی نقدی، زیورات و دیگر سامان چوری کرلیا، ڈاکوؤں نے اچھرہ میں نہر کے پل پر دو عارف علی سے 9 لاکھ روپے،گارڈن ٹائون طارق بلاک میں شمیل سے3 لاکھ، گلشن اقبال عمر بلاک میں منیر سے 2 لاکھ، شاہدرہ معراج ہسپتال کے سامنے مختار سے 2 لاکھ، مسلم ٹائون میں انیل سے ڈیڑھ لاکھ کا رکشہ، مسلم ٹائون میں احمد عثمان اوراس کے دوست سے 80 ہزار، راوی روڈ میں راوی پل پر سعید سے 75 ہزار، شاہدرہ یوسف پارک میں حسان سے 65ہزار، قلعہ گجر سنگھ ایجرٹن روڈ پر ایوب سے40 ہزار، نواب ٹائون چوک ٹکا خاں میں منصور سے 40 ہزار روپے اور موبائل فونز لوٹ لئے۔ چوروں نے فیکٹری ایریا سے عاصم، مغلپو رہ سے اسد کی گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹائون سے غلام اختر، فیصل ٹائون سے عون،کاہنہ سے عثمان ،شالیمار سے شکیل، شاہدرہ سے شبیر، بادامی باغ سے ندیم، لاری اڈہ سے ریاست کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔گوجرانوالہ میں ڈاکو ناکہ پر پک اپ نہ رو کنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے سبزی منڈی کے تاجر کو قتل کر دیا۔ راہوالی کا 30 سالہ محمد شہباز سبزی و فروٹ منڈی سے خر یداری کیلئے اپنی پک اپ پر جا رہا تھا علی پور چوک کے قریب پنجاب یونیورسٹی کیمپس کے سامنے ڈاکو نا کہ لگا کر لو ٹ مار کر رہے تھے، اس دوران ڈاکوئوں نے شہباز کو بھی پک اپ رو کنے کا اشارہ کی لیکن شہباز نے گا ڑی بھگا کر مو قع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے پک اپ چلا نے والے شہبازکو شدید زخمی کر دیا اور زخمی کو تشویشناک حالت کے باعث ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جاں بحق ہو گیا۔