اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ فنگشنل کے جام مدد علی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جمعہ کے روز سماعت ۔اس دوران جام مدد علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے جام مدد علی کے خلاف الیکشن ٹریبونل کو مخالف امیدوار اصغر علی جونیجو کی انتخابی عذرداری سننے کا جو حکم دیا تھا وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ان کا موقف جانے بغیر یہ فیصلہ دیا۔ عدالت سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف حکم جاری کرے۔ تاہم عدالت نے جام مدد علی کے وکیل کے دلائل سے اتفاق نہ کیا اور درخواست خارج کر دی۔ جام مدد علی نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے فنکشنل لیگ کے جام مدد علی کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کر دی
Feb 14, 2015