کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو اٹھانوے رنز سے ہرا دیا

Feb 14, 2015 | 13:28

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ورلڈ کے پہلے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر نیو زی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو غلط ثابت ہوئی کپتان برینڈن مکلیم اور  مارٹن گپٹل پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے ایک سو گیارہ  رنز   بنا کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا برینڈن مکلم  پینسٹھ رنز بنا کر  آؤٹ ہوئے،ایک سو چھتیس کے مجموعی اسکور پر  مارٹن گپٹل  سورنگا لکمل کا شکار بنے،انہوں نے انچاس رنز کی اننگز کھیلی تیسری وکٹ کی شراکت میں  کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے ستاون رنز جوڑےتینتیس ویں اوور میں جیون مینڈس نے   کین ولیمسن  کو ستاون اور راس ٹیلر کو چودہ کے انفرادی اسکور پر یکے بعد دیگرے  آؤٹ کیاپانچویں وکٹ کی شراکت میں کورے اینڈرسن اور گرانٹ ایلیٹ نے  پینسٹھ رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی،اینڈرسن  نے چھیالیس گیندوں پر دھواں دھار  پچھتر رنز بنائے گرانٹ ایلٹ انتیس رنز بنا سکےسورنگا لکمل اور  جیون مینڈس نے  دو دو وکٹیں حاصل کیںیوں  سری لنکا کو جیت کیلئے تین سو بتیس رنز کا ہدف ملا،،جواب میں  سری لنکن بلے باز کیوی بالنگ اٹیک کے سامنے بے بس آئے،تھری مانے   نے پینسٹھ اور  کپتان اینجلو میتھیوزنے  چھیالیس  رنز کی مذاحمتی اننگز بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنا ر نہ کرسکینیو زی لینڈ کے  تمام بالرز نے عمدہ  پرفارمنس دکھائی،ٹم ساؤتھی،ٹرینٹ بولٹ،،ایڈم ملنے ،ڈینیل ویٹوری اور کورے اینڈرسن نے دو دو وکٹیں  حاصل کی
بہترن  آل راؤنڈ پرفارمنس پر  کورے اینڈرسن کو مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا

مزیدخبریں