گزشتہ ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے دباؤ کے نتیجے میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی،،،ہفتے کے اختتام پرہنڈرڈ انڈیکس سات سو چودہ پوائنٹس کی کمی کے بعد تینتیس ہزار تینتالیس کی سطح پر بند ہوا،،،یومیہ سرمایہ کاری کی اوسط میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی ہوئی،گزشتہ ہفتے کے دوران یومیہ سرمایہ کاری سات ارب تہتر کروڑ رہی،،،دوسری جانب حصص کی یومیہ خرید و فروخت کا تناسب سترہ اعشاریہ صفر سات فیصد کم رہا،،،حصص کی یومیہ خرید و فروخت ستائیس کروڑ انیس لاکھ نوے ہزار رہی،،،گشتہ ہفتے کے دوران میپل لیف سیمنٹ، پاک الیکٹران، پاکستان انٹر نیشنل بلک ٹرمنل، جہانگیر صدیقی کمپنی، اور اینگرو فرٹیلائزر والیوم لیڈر رہے،ہفتے کے اختتام پر دنیا بھر کی اسٹاک ایکس چینجیز میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں مجموعی طور پر چھبیس پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے تینتالیس پیسےکی سطح پر بند ہوا۔