پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد شیر پاؤ نے کہا کہ وہاس بات پر یقین رکھتے ہیں سیکیورٹی کی خامیاں اس المناک واقعے کا سبب ہیں دھماکے کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈالنا درست نہیں، انہوں نے کہا کہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دہشت گرد کو دبوچا اور مزید نقصان نہیں ہونے دیا وہ ایسی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیںایک سوال پر آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر میکنزم تیار کریں اور انٹیلیجنس شیئرنگ کو بہتر بنائیں ،، انہوں نے مزید کہا کہ وہ سانحہ پشاور کے متاثرین سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور شہدا کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں