دونوں ملک عملی تعاون کافائدہ اٹھاسکتےہیں:امریکا

Feb 14, 2015 | 17:53

 امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت عملی تعاون کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن اور سیکورٹی کے لیے بہتر پاک بھارت تعلقات ضروری ہیں۔پشاور میں دہشت گردی کے واقعے پر ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے اور وہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتا ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے

مزیدخبریں