سیالکوٹ :تیز رفتار بس نے راہگیر کو کچل دیا خاتون سمیت 4 جاں بحق 15 زخمی

سیالکوٹ (نامہ نگار) سیالکوٹ میں کنگرہ روڈ بن پھاٹک کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہو گئی اور راہگیروں کو کچل دیا جس سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے سیالکوٹ کے سرحدی علاقہ کنگرہ کی طرف جانے والی بس تیز رفتاری کی باعث بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے کھڑے اور پیدل جانے والوں کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ اس ہولناک حادثہ کی وجہ سے لوگ اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے بس پر پتھراؤ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔ فیکٹری کی نجی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے بس ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی۔ نشہ اور تیز رفتاری کے باعث بن پھاٹک پر بس رکشہ، دیگر گاڑیوں اور وہاں کھڑے افراد پر جا چڑھی۔ عینی شاہدین کے مطابق بس کے بریک فیل ہونے کا بہانہ بنایا گیا تھا، حقیقت میں نشہ آور ڈرائیور کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ زخمیوں میں 20 سالہ فرحت رانی دختر محمد مشتاق، 18 سالہ مریم دختر شبیر حسین، 5 سالہ مہک دختر عمران، نامعلوم 40 سالہ مرد، 35 سالہ امبر شہزاد ولد حفیظ اور 45 سالہ امجد ولد شریف شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ نذیر اللہ ولد نسیم اللہ افغانی باشندہ، 45 سالہ عبدالرزاق ولد محمد شفیع اور دو نامعلوم شخص شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...