کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی آئی اے میں اصلاحات سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دیدی جو وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔کمیٹی کی تجویز ہے کہ ایوی ایشن پالیسی 2015ء پر نظرثانی کی جائے۔ دیانتدار اور قابل افراد پر مشتمل مستقل بنیاد پر انتظامیہ کا تقرر کیا جائے، خسارے کو کم کرنے کیلئے غیرمنافع بخش روٹس پر سبسڈی دی جائے، آمدن میں اضافے کیلئے منافع بخش روٹس پر آپریشن بڑھایا جائے، ملک و بیرون ملک ہوٹلوں سے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے۔