’’بلدیاتی ایکٹ‘‘ سندھ میں خواتین کی نشستیں کم ، نوجوانوں کی ختم کردی گئیں

کراچی (این این آئی) الیکشن کمشن نے بلدیاتی نظام میں نوجوانوں کی تمام مخصوص نشستیں ختم کرنے اور خواتین کی نشستیں 33فیصد سے کم کرکے 22فیصد کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے 10 فروری کے فیصلے پر سندھ کے بلدیاتی ایکٹ میں 27 اگست 2013ء اور 18 جنوری 2016ء کو بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 18میں کی گئیں ترامیم کو آئین اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے متصادم قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا گیا ہے جس کے بعد صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں میں نوجوانوں کی تمام مخصوص نشستیں ختم ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز جاری کئے گئے انتخابی شیڈول میں باقی رہ جانے والی نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن