کابل (اے پی پی + آئی این پی) افغانستان میں کارروائیوں، ڈرون حملوں میں 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 46 افراد مارے گئے۔ ہلمند میں فوجی کمپائونڈ پر خود کش کار بم حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار، پکتیکا میں ڈرون حملوں میں 13 طالبان مارے گئے۔ ننگر ہار میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپوں میں 6 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی خدشات اور دھمکیوں کے بعد 7 ریڈیو چینل بند ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ملک کے مختلف صوبوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں۔ 22 عسکریت پسند مارے گئے۔ ادھر فری میڈیا ایڈوکیسی کیلئے قائم گروپ نے کہا ہے دھمکیوں اور خطرات کے بعد 7 ریڈیو سٹیشن بند ہوگئے ہیں۔ پکتیکا کے ضلع گومال کے مقامی رہائشیوں نے تصدیق کی ہے کہ علاقے میں طالبان اور داعش کے جنگجوئوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ ہلمند حملے کی طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی۔
افغانستان : خودکش دھماکہ ڈرون چملے 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 46 ہلاک دھمکیوں پر 7 ریڈ یوسٹیشن بند
Feb 14, 2016