غازی رشید قتل کیس: مشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Feb 14, 2016

اسلام آباد(نما ئندہ نوائے وقت)غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔لال مسجد کے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر لال مسجد کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف سی ڈی عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں جس پر مشرف کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت میرے موکل کے خلاف سی ڈی پیش کرنا چاہتے ہیں، مشرف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث مکمل ہو چکی ہے، اب عدالت فیصلہ سنائے گی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ 20 فروری کو سنانے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں