داعش کشمیر، فلسطین کی جدوجہد کمزور کرنا چاہتی ہے: حافظ سعید

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں گروہ بندیوں اور فرقہ وارانہ تشدد سے اسلام دشمن قوتیں فائدے اٹھا رہی ہیں۔ علماء انبیاء کے وارث ہیں‘ وہ اصلاح کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ مفتی اعظم فلسطین کا یہ بیان درست ہے کہ داعش جیسی تنظیموں کا مقصد فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد کمزور کرنا ہے۔ ملک میں تکفیر اور خارجیت کا فتنہ منظم منصوبہ بندی کے تحت پروان چڑھا جارہاہے۔ کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری درست نہیں۔ بھارت میں کشمیری طلباء پر بغاوت کے مقدمے مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کی دلیل ہے۔ کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آج کا دورفتنوں کا دور ہے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم جہاد کا اسلامی مفہوم دنیا کے سامنے رکھیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں اور داعش جیسی تنظیموں کے پروپیگنڈے کا توڑ ہو سکے۔ داعش سے وابستہ لوگ فتنہ تکفیر اور خارجیت کا شکار ہیں۔ انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ مسلم امہ کو متحد ہو کر دشمنان اسلام کی سازشیں ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ جماعۃالدعوۃ ‘سندھ، بلوچستان ودیگر علاقوں میں بلاتفریق رنگ، نسل اور مذہب انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...