سکھر (آئی این پی) سکھر میں معذور افراد کی جانب سے اسمبلیوں میں کوٹہ نہ ملنے اور مردم شماری میں نظر انداز کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا مردم شماری کے فارم میں معذور افراد کیلئے ایک خانہ بنایا جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ پورے ملک میں معذور افراد کی تعداد کتنی ہے۔ اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتی برادری کے لئے تو نشستوں کا کوٹہ مختص ہے۔ حکومت سے اپیل کرتے ہیں اسمبلیوں میں معذوروں کے لئے بھی کوٹہ مختص کرے تاکہ وہ اپنے مسائل حل کرا سکیں۔
سکھر: معذور افراد کا اسمبلیوں میں کوٹہ نہ ملنے مردم شماری میں نظر انداز کرنے کیخلاف مظاہرہ
Feb 14, 2016