چاغی (اے پی پی) غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 78 پاکستانی شہریوں اور ان کے 5 سہولت کاروںکو ایف آئی اے نے دالبندین کے قریب پدگ سے گرفتار کر لیا۔ یہ افراد بہتر روزگار کے حصول کی غرض سے ایران جانا چاہتے ہیں جن کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔