رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے قومی خزانے کو 160 تا 170 ارب روپے کی آمدن متوقع

Feb 14, 2016

اسلام آباد (اے پی پی)حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے قومی خزانے کو 160 تا 170 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے جبکہ سکیم کے تحت 12 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ممبر آپریشنز ڈاکٹر ارشاد خان نے کہا ہے کہ نئی ٹیکس سکیم سے پرچون فروش اور تھوک فروش تاجروں کو استفادہ کرنا چاہئے اور توقع ہے کہ اس سے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زیادہ سے زیادہ افراد کی سہولت کیلئے اور ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع کیلئے نئی ٹیکس سکیم متعارف کروائی ہے، کاروباری برادری کو چاہئے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔

مزیدخبریں