ڈھاکہ (صباح نیوز)یورپی پارلیمنٹ نے بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں آزادانہ اور صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ حکومت بنگلہ دیش میں صحافیوں اور بلاگرز کے قتل کی فوری تحقیقات کرائے۔