”سپریم جوڈیشل کونسل کو فعال کیا جائے“ پاکستان بار کونسل کا چیف جسٹس سے مطالبہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس سے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل کو فعال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سینیٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں چیف جسٹس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دو سو نو کے تحت قائم سپریم جوڈیشل کونسل کو فعال کیا جائے۔ پاکستان بار کونسل انصاف کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے واضح کیا ہے کہ انکے دور میں میرٹ ہی پہلا اصول ہے، اس لئے نہ صرف سپریم جوڈیشل کونسل کو فعال کیا جائے بلکہ تمام صوبائی بار کونسلز بھی اپنی کمیٹیوں کو فعال کر کے کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال کر وکلاءبرادری کے وقار کو تحفظ فراہم کریں۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے مزید کہا ہے کہ نئے وکلاءکی انرولمنٹ کا عمل شفاف بنایا جائے اور ملک بھر کے لاءکالجز بھی پاکستان بار کونسل کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کریں۔
پاکستان بار

ای پیپر دی نیشن