پاکستان سپر لیگ :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگر کو ہرا کر کوالیفائنگ فائینل میں پہنچ گئی

Feb 14, 2016

لاہور(نمائندہ سپورٹس)شارجہ میںپاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کو5وکٹوں سے ہرا کر پہلے کوالیفائنگ فائنل میںپہنچ گئی ۔ کراچی کنگزنے ٹاس جیت کر 9وکٹوں پر 126 رنز بنائے۔ نعمان انور 6 ‘ وینس 23 رنز ‘شعیب ملک 45 ‘ شکیب الحسن 10، سہیل تنویر 8 ‘روی بوپارا 14 ‘عماد وسیم 2 ‘ اسامہ میر صفر اور مشفق الرحیم 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گرانٹ ایلیٹ نے15رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف 5وکٹوں پرپورا کرلیا۔ لیوک رائٹ11‘احمد شہزاد41‘کیون پیٹرسن 26‘گرانٹ ایلیٹ 5‘محمد نواز6رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔کپتان سرفرازاحمد29 رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ اسامہ میر نے دو جبکہ شکیب الحسن اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔گرانٹ ایلیٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہراکر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔لاہورقلندرز نے3 وکٹوں پر164رنز بنائے ۔کپتان اظہر علی 26‘کرس گیل صفر ‘ڈیل پورٹ 78رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ عمر اکمل 62رنز پر ناقابل شکست رہے ۔جنید خان نے دو جبکہ ڈیرن سیمی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔پشاور زلمی کی ٹیم سات وکٹوں پر160رنز بناسکی۔میلان نے 42رنز بنائے ۔مین آف دی میچ ڈیل پورٹ اورکوپر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھ میں پانچ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دس پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست آگئی ہے ۔پشاور زلمی چھ میں سے چار میچ جیت کر دوسرے ‘کراچی کنگز چھ میں سے دو میچ جیت کر تیسرے ‘اسلام آباد یونائٹیڈ چھ میں دو میچ جیت کر چوتھے جبکہ لاہور قلندرز چھ میں سے دو میچ جیت کرپانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔

مزیدخبریں