ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ دنیا کا پانچواں امیر ترین بورڈ بن گیا۔ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے مالی اثاثے کرکٹ آسٹریلیا سے بھی زیادہ ہیں اور وہ پی سی بی ، بی سی سی آئی ، ای سی بی اور کرکٹ جنوبی افریقہ کے بعد کھیل کی خوشحال باڈی ہے۔بنگلہ دیشی بورڈ کے پاس موجودہ مجموعی رقم تقریباً51ملین ڈالرز ہے جو کہ24 ملین ڈالرز رکھنے والے کرکٹ آسٹریلیا سے دوگنا ہے۔