چمن(نوائے وقت رپورٹ) کلکٹر کسٹم اور ایف سی کے درمیان وزن کانٹے سے متعلق9 روز سے جاری تنازعہ پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ کلکٹر کسٹم سعید جدون نے کہا ہے کہ سیل کئے گئے دونوں کانٹے اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی آج سے بحال کردی جائے گی۔ بارڈر پر 3 کانٹوں سے وزن کرایا جاسکے گا۔ باب دوستی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ9 روز سے معطل ہے۔