فوجداری ٹرائل سسٹم کا تجربہ کامیاب‘ نظام مزید پھیلائیں گے:چیف جسٹس منصورعلی شاہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) لاہور ہائیکورٹ نے فوجداری ٹرائل سسٹم کی ابتدائی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، چار اضلاع کی سیشن عدالتوں نے نئے نظام کے تحت گیارہ دنوں میں دو سو چار ٹرائل مقدمات کے فیصلے کر دیئے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے اجلاس کے دوران فوجداری ٹرائل سسٹم کی ابتدائی کارکردگی پر بریفنگ دی، اجلاس میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید رضوی، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس شاہد شفیع نے شرکت کی،چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے آئیڈیا پر عملدرآمد کیلئے فوجداری ٹرائل سسٹم ابتدائی طورپرچاراضلاع اٹک، چینوٹ، نارووال اور وہاڑی میں شروع کیا گیا تھا اور چاروں اضلاع میں یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔چیف جسٹس نے بتایا کہ فوجداری ٹرائل سسٹم کے بعد اس نظام کو مزید پھیلایا جائےگا اور سول عدالت میں یہ نظام قابل عمل بنانے کیلئے کوشش کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن