عراق میں داعش کے اجلاس پر بمباری، جھڑپیں ،13کمانڈروں سمیت80دہشتگرد ہلاک

Feb 14, 2017

بغداد (رائٹرز+ آن لائن) بغداد کے نواحی علاقے میں داعش کے اجلاس پر بمباری اورجلسہ میں 13کمانڈر اور 67 دہشت گردمارے گئے۔ ترجمان عراقی فوج نے دعویٰ کیا اہم اجلاس کو بشانہ بنایا ابھی یہ واضح نہیں تنظیم کا سربراہ ابوبکر البغدادی موجود تھا یا نہیں۔ انہوں نے آگاہ کرتے ہوئے کہا البغدادی کے شام سے عراق نقل و حرکت کی اطلاعات ملی ہیں ادھر عراقی ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے فضائی حملے میں زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایف 16 طیارے نے اس مکان کو نشانہ بنایا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہاں البغدادی موجود تھے۔

مزیدخبریں