اشک آباد (اے پی پی) ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف تقریباً 98 فیصد ووٹ لے کر ایک بار پھر 7 سال کے لئے صدر منتخب ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکمانستان کے الیکشن کمیشن کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں قربان علی بردی محمدوف نے97.69 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں، ٹرن آﺅٹ97.27 فیصد رہا۔ان کے مقابلے میں 8 امیدوار میدان میں اترے تھے جنہیں بری طرح شکست ہوئی ۔انہوں نے2006ءمیں پہلی دفعہ عہدہ سنبھالا تھا۔
قربان بردی دوبارہ 7برس کیلئے ترکمانستان کے صدر منتخب
Feb 14, 2017