ملتان : شوہر کی دوسری شادی سے دلبرداشتہ خاتون نے خودسوزی کر لی

ملتان (آئی این پی ) ملتان میں خاتون نے مبینہ طور پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ پولیس نے خاتون کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ شفاعت کالونی میں 40 سالہ خاتون نے شوہر کی دوسری شادی کے رنج میں خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔

خاتون کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد خاتون کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں۔ جلد حقائق سامنے لے آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...