ٹرمپ کی اسلام مخالف پالیسیاں، امریکی مسلم اداروں نے حکومتی عطیات مسترد کردیئے

لاس اینجلس(صباح نیوز) امریکی مسلم اداروں نے حکومتی عطیات کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکہ کے اسلامی تعلیمی ادارے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ”اسلام مخالف پالیسیوں اور بیانات“ کی بنا پر انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کے زیر مقصد حکومت کی جانب سے مسلم سکولوں کو دیئے گئے عطیات کو مسترد کر دئیے ہیں۔لاس اینجلس کے جنوبی کیلیفورنیا اسلامک سنٹر حکومت سے سالانہ طور پر ملنے والی امداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر تھا جس نے عطیات کو مسترد کیا۔ اس سے قبل یونیٹی پروڈکشنز ایسوسی ایشن نے بھی اپنے اعلان میں کہا تھا کہ چار لاکھ ڈالر کی رقم کہ جسے انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف پیغامات دینے والی ایک تربیتی فلم کی تیاری کے لیے عطیے میں دیا گیا تھا، کو نئی انتظامیہ کی پالیسیوں کے جواز میں واپس لوٹا دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 2011 میں اوباما کے دور میں امریکی مسلم تربیتی اداروں کو ”انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد“ کرنے کے مقصد کیلئے عطیات دیے جانے لگے تھے۔

امریکی مسلم ادارے

ای پیپر دی نیشن