' گورنر سندھ محمد زبیر کی تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

Feb 14, 2017

اسلام آباد( آن لائن ) محمد زبیر کی بطور گورنر سندھ تقرری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔شاہد اورکزئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد زبیر گورنر کے منصب کی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔، انتخابی قوانین کے تحت ان کی اہلیت کا کوئی تحریری ثبوت نہیں، 2013 کے عام انتخابات میں انہیں کسی اسمبلی کا ٹکٹ بھی نہیں دیا گیا، محمد زبیر سندھ سے قومی یا صوبائی اسمبلی کے حاضر رکن بھی نہیں، اس کے علاوہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے تصدیق نہیں کی کہ محمد زبیرسندھ کے رہائشی اور رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد زبیر 2012 میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے، موجودہ حکومت نے انہیں نجکاری کمشن کا چیئرمین بنایا۔ نجکاری کمشن کا چیئرمین گورنر بننے کا اہل نہیں اس لیے عدالت عالیہ محمد زبیرکی بطور گورنر سندھ تقرری کو معطل کرے۔
گورنر/چیلنج

مزیدخبریں