سی پیک نے پاکستان کی عالمی حیثیت تبدیل کر دی ہے: احسن اقبال

کراچی (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے سی پیک نے پاکستان کی عالمی حیثیت تبدیل کردی ہے۔پاکستان کو ایشیا کا معاشی ٹائیگر بنائیں گے، دنیا پاکستان کو اُبھرتا ہوا ملک دیکھ رہی ہے، دنیا کے بڑے ملک سی پیک میں شامل ہونا چاہتے ہیں،گذشتہ ادوار میں نوازشریف کی معاشی پالیسیوں کو چلنے نہیں دیا گیا۔معاشی پالیسیوں میں عدم تسلسل کی وجہ سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے،معاشی پالیسیوں کے ساتھ سیاسی استحکام اور سازگار ماحول بھی ضروری ہے۔ پیر کو کراچی میں داﺅد انجیئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے افراد ہی زندگی میں آگے بڑھتے ہیں، سی پیک نے دنیا کی نظر میں پاکستان کی حیثیت کو تبدیل کردیا ہے، دنیا کے بڑے ملک سی پیک میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کو ایشیا کا معاشی ٹائیگر بنائیں گے، موجودہ دور میں تعلیم کے تقاضے تبدیل ہوچکے ہیں، مستقبل میں مقابلے کیلئے آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے ماہرین کی ضرورت ہوگی، ملک میں انجیئرنگ کی تعلیم کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...