دمشق( صباح نیوز+آئی این پی+ رائٹرز) شام کے صدر بشار الاسد داعش کے خلاف کارروائی کرنے پر امریکی فوجیوں کا خیر مقدم کریں گے، شام کے صدر نے بین الاقومی نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو شام کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیئے جمہوریہ انگنشیا سے روسی ملٹری پولیس کی ایک بٹالین کو شام بھیج دیا ہے۔ یہ ائر فورس تنصیبات اور اہم مقامات کی حفاظت کریگی شام میں فرات ڈھال آپریشن جاری ہے۔ داعش کے متعدد ٹھکانے اور سرنگیں تباہ ہوگئیں۔ بشارالاسد نے سیاسی شخصیات کی جانب سے تیرہ ہزار افراد کے پھانسی دینے کے دعویٰ کو بھی مسترد کیا۔ الباب شہر میں داعش کی سرنگوں کا نیٹ ورک دریافت ، ویڈیو جاری ہوگی۔ اسدی فوج کے مقتولین کے ورثا کی تکریم بسکٹ، گھڑی یا 95ڈالر رقم تقسیم کی گئی جانیں قربان کرنے والوں کے ورثا کے ساتھ مذاق کیا گیا