کیلیفورنیا( آن لائن+رائٹرز ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع بلند ترین امریکی ڈیم ’لیک اوروویل ڈیم‘ کے اسپل وے میں 10 فروری کے روز پڑنے والا شگاف پھیلتا جارہا ہے اور پانی کا رساو¿ مسلسل بڑھنے کی وجہ سے گرد و نواح میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جب کہ لاکھوں افراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔یہ ڈیم تقریباً پورا بھر چکا ہے جس کے ایک سپل وے میں 10 فروری کو ایک دراڑ نمودار ہوئی اور پانی نکلنا شروع ہوگیا۔ یہ رساو¿ بند کرنے کی ابتدائی کوششیں ناکام رہیں ۔بے گھر ان افراد کےلئے 20 میل دور محفوظ پناہ گاہیں بنادی گئی ہیں ۔
آبی وسائل کے محکمے نے ڈیم کے ارد گرد کے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ اور اب تک ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افراد وہاں منتقل بھی ہوچکے ہیں۔ البتہ افراتفری کے باعث مختلف کاو¿نٹیز سے پناہ گاہوں تک جانے والی سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورتِ حال بھی ہے۔کیلیفورنیا کا محکمہ برائے آبی وسائل اس وقت ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسپل وے پر بھاری چٹانیں اور پتھر گرارہا ہے لیکن خدشہ ہے کہ ڈیم اچانک پھٹ سکتا ہے جس سے آس پاس کا پورا نشیبی علاقہ غرق ہوجائے گا۔