بھارت دنیاکا خطرناک ترین ملک قرار، سال میں 337 دھماکے

Feb 14, 2017 | 11:36

ویب ڈیسک

بم دھماکوں کے حوالے سے بھارت کسی بھی تباہ حال جنگ زدہ ملک سے کم نہیں۔گزشتہ سال کے دوران وہاں 337دھماکے ہوئے۔ بھارت کے بم دھماکوں سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنیوالے ادارے نے اپنی رپورٹ میں بھارت کو عراق، افغانستان اور شام سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا اور کہا کہ بم دھماکوں کے حوالے سے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بھارت ہے جہاں گزشتہ سال 337 دھماکے ہوئے۔دھماکوں سے شمال مشرقی ریاستیں چھتیس گڑھ، کیرالہ، تامل ناڈو، اڑیسہ اور جھاڑکھنڈ سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ دریں اثنا گزشتہ سال عراق میں 170 پاکستان میں 208 جبکہ افغانستان میں 121 دھماکے ہوئے۔

مزیدخبریں