وزیراعلی پنجاب نے لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی. گنگا رام ہسپتال میں شہباز شریف نے زخمی پولیس اہلکاروں کو گلدستے پیش کئے جبکہ زخمی بچوں، مردوں اور خواتین سے خیریت دریافت کی. وزیراعلی پنجاب نے زخمیوں سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کیں. زخمی پولیس اہلکار نے گفتگو کرتے کہا کہ جب جب تک ہمارے جسم میں خون کا آخری قطرہ ہے ملک کی خاطر جان لڑا دیں گے، ہم دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے. شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بزدل اور درندہ صفت دشمن نے سفاکانہ کارروائی کی، قوم اس کا بدلہ ضرور لے گی، معصوم پاکستانیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکتے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دینے والی بہادر قوم کے ارادوں کومتزلزل نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہنے والا بے گناہوں کا خون رنگ لائے گا. وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کہ زخمیوں کا پوری طرح خیال رکھنے پر ڈاکٹرز، سرجنز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے شکر گزار ہیں۔
معصوم پاکستانیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکتے: شہباز شریف
Feb 14, 2017 | 20:10