لاہور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ نےلاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے فیصلے کی از سر نو سماعت کی ہدایت کرتے ہوئے شوگر ملوں کو کرشنگ بند کرنے کا حکم دیا ہے ،عدالتی استفسار پر شوگر ملوں کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اتفاق شوگر ملز بہاولپور، چودھری شوگر ملز اور حسیب وقاص ملز بند ہیں ۔عدالت نے متعلقہ اضلاع کے سیشن ججز کوہدایت کی وہ شوگر ملوں کا معائنہ کریں اور کرشنگ کی صورت میں انہیں فوری سیل کیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت عالیہ بیس فروری سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی۔