برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نےمیچ اور سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں تحقیقات کی ہیں ۔اسی سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ ان گرفتاریوں کا تعلق پاکستان سپر لیگ میں جاری میچ فکسنگ سکینڈل سے ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید اور بکی یوسف کو برطانیہ میں گرفتار کیا گیا۔ جبکہ خیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کی عمر تیس سے چالیس برس کے درمیان ہے,دونوں کو تیرہ فروری کو گرفتار کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق دونوں افراد کو اپریل تک ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔ برطانوی نیشنل کرائیم ایجنسی کے مطابق وہ تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور عالمی کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ رابطے میں ہے.
میچ فکسنگ کے الزام میں ناصرجمشید بُکی سمیت برطانیہ میں گرفتار
Feb 14, 2017 | 20:42