متحدہ کے متحارب گروپ دل گرفتہ مہاجر عوام سے معافی مانگیں‘ ڈاکٹر سلیم حیدر

Feb 14, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے سیکریٹری جنرل ندیم مرزا کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے متحارب گروپوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طورپر دل گرفتہ مہاجر عوام سے اپنے ایک ہفتے کے کردار ، عمل اعلانات، الزامات ، نعروں اور حرکات پر کھلم کھلا معافی مانگیں۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر برصغیر کی سب سے تعلیم یافتہ، باشعور، مہذب قوم ہے لیکن مہاجر منتخب نمائندے کی جماعت متحدہ کے تنظیمی ٹوٹ پھوٹ، الزام تراشی، پریس کانفرنسوں اور مظاہروں کے حوالے سے جو طوفان بدتمیزی برپا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ پچھلے ہفتے پھر پوری مہاجر قوم شدید شرمندگی میں مہاجر نمائندوں کو بچکانہ سیاست کی وجہ سے لاجواب رہی ۔ الیکٹرانک میڈیا پر اقتدار پسندوں کے گماشتے بھڑکیں مارکر مہاجر قوم کی تذلیل کرتے رہے ۔ ایسی تمام تر سیاست کا نقصان مہاجر قوم اور ان کی مستقبل کی سیاست کو ہوتا رہا ۔ آج کراچی یونیورسٹی سمیت کراچی کے دیگر پروفیشنل تعلیمی اداروں میں من مانے

مزیدخبریں